Kupwara Shuts Down to show solidarity with Maqbool
کپوارہ میں مکمل ہڑتال
محمد مقبول بٹ گھر میں خصوصی دعائیہ مجلس کا انعقاد
اشرف چراغ
محمد مقبول بٹ گھر میں خصوصی دعائیہ مجلس کا انعقاد
اشرف چراغ
کپوارہ//لبریشن فرنٹ کے بانی محمد مقبول بٹ کی برسی کے سلسلے میں ان کے آبائی ضلع کپوارہ میں مکمل ہڑتال رہی جبکہ ان کے گھر ترہگام میں دن بھر لوگوں کو تانتا بندھا رہا ہے ۔ برفباری اور سردی کے باوجود ترہگام کپوارہ میں لوگوں نے ایک احتجاجی جلوس بھی نکالا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔لوگوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لبریشن فرنٹ(امان )گروپ کے وائس چیر مین ایس ایم افضل نے کہا کہ محمد مقبول بٹ کو خراج عقید ت پیش کر تے ہوئے کہا کہ وہ وظیفہ خوری فرسودہ اور روایتی سیاست کے خلاف بغاوت کے مرتکب ہوئے اور یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی نظریاتی صداقت آج سب پربھاری ہے ۔انہوںنے مزی دکہا کہ مقبول بٹ ایک فرد کا نام نہیں بلکہ وہ ایک تحریک اور بذات خود اس تحریک کے عاشق سپاہی تھے ۔انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ پہلے کشمیری ہے جنہوں نے مکمل خود مختاری اور آزادی کےلئے تختہ دار کو قبول کیا۔مقبول بٹ کی 26ویں برسی کے سلسلہ میں ان کے گھر ترہگام میں کل لوگوں کا تانتا بندھا رہا اور ان کے لواحقین خاص کر ان کے والدہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔محمد مقبول بٹ کے گھر میں قرآن خوانی اور خصوصی دعائیہ مجلس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔ جس میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ محمد مقبول بٹ کی والدہ نے اس موقعے پر آئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے چار بیٹوں کو تحریک آزادی کے لئے وقف کیا اور اُن کا خاندان کوئی بھی قربانی دینے کےلئے تیار ہے
http://kashmiruzma.net/full_story.asp?Date=12_2_2010&ItemID=15&cat=4
0 Comments:
Post a Comment