Breaking News
Loading...
Saturday 7 November 2009

لانگ مارچ آزاد پتن پل پر روک دیا گیا ، دھرناکے بعد شرکاء واپس


لانگ مارچ آزاد پتن پل پر روک دیا گیا،دھرناکے بعد شرکاء واپس


راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال آزاد کشمیر کی حدود کے اختتام آزاد پتن پل پر گاڑیاں روکے جانے کے باعث لانگ مارچ کے ہزاروں شرکاء آزاد پتن پل پر تین گھنٹے دھرنا دینے کے بعد واپس آزاد کشمیر روانہ گیارہ فروری یا تیس مارچ کو نئی کال دی جائے گی چیئرمین جے کے ایل ایف سردار محمد صغیر خان کا لانگ مارچ کے شرکاء سے رات گئے خطاب تفصیلات کے مطابق معاہدہ کراچی اور ایکٹ74ء کے خاتمے کیلئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی کال پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے ہزاروں کارکنوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا رات گئے جب لانگ مارچ کے شرکاء آزاد کشمیر اور پاکستان کے سنگم آزاد پتن پل پر پہنچے تو پولیس نے شرکاء کو آگے جانے سے منع کیا لیکن شرکاء نے پولیس کو اس بات پر فائل کرلیا کہ انہیں اسلام آباد جانے دیا جائے اس دوران جب لانگ مارچ کے شرکاء گاڑیوں سے اتر کر پیدل جلوس کی صورت آزاد پتن پل پہنچے تو پولیس نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شرکاء کی گاڑیوں کو روک دیا جس کے رد عمل پر شرکاء لانگ مارچ نے آزاد پتن پل پر احتجاجی دھرنا دیا جو کئی گھنٹے جاری رہا دھرنے اور سڑک کی بندش کے باعث دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں پولیس نے شرکاء کی استدعا پر سڑک کھولنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اگر آپ اسلام آباد جانا چاہتے ہیں تو پیدل جائیں جس پر شرکاء نے ٹائر جلا کر پل کا کنٹرول سنبھال لیا اور نعرے بازی شروع کر دی گئی جبکہ کچھ جوشیلے کارکنان قریبی پہاڑ پر چڑھ گئے اس دوران جے کے ایل ایف کے سپریم ہیڈ امان اللہ خان کی مشاورت سے چیئرمین جے کے ایل ایف سردار محمد صغیر خان نے کال موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کے جذبہ کو سراہا انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے منافقت کی انتہاء کی ہے آزاد کشمیر بھر سے کارکنان کو راولاکوٹ آنے دیا گیا اور بعد میں انہیں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کیلئے آزاد پتن جانے دیا لیکن پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے قبل ان سے سفری اسباب چھین لیا گیا اور گاڑیوں کے آگے رکاوٹ کھڑی کر دی گئی انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے کہ لاشیں گریں ہم نے اپنی کال موخر کی ہے لیکن سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس بلا کر نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا جس میں لڑنا ہو گا دھرنا ہو گا کے بجائے آزادی یا شہادت کا فلسفہ اپنایا جائے گا کشمیری عوام نے ہماری کال پر لانگ مارچ کو کامیاب کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا لانگ مارچ کامیاب کروانے پر ہم تمام احباب کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سردار صغیر خان ایڈووکیٹ خواجہ خلیل سردار عبدالحمید اور دیگر رہنمائوں نے اخبارات کو جاری کئے گئے بیان میں کیا سردار صغیر نے کہا کہ کشمیریوں نے گلگت بلتستان کو صوبے بنائے جانے کے خلاف بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا میں اور میری تنظیم کے تمام ذمہ داران اس مارچ کو کامیاب بنانے میں تمام سیاسی جماعتوں آزاد جموں کشمیر' جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی راولاکوٹ کے تاجر برادری بالخصوص انجمن تاجران تاجر اتحاد بزنس فورم کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے قومی غیرت کے نام پر تمام تعصبات بالائے طاق رکھتے ہوئے محب وطن کشمیری ہونے کا ثبوت دیا۔

Daily Ausaf (friday 6, Nov)

0 Comments:

Post a Comment

Quick Message
Press Esc to close
Copyright © 2013 Jammu Kashmir Liberation Front | JKLF All Right Reserved