گلگت بلتستان پیکج کے نام پر تقسیم کشمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے
گلگت بلتستان پیکج کے نام پر تقسیم کشمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے
سرینگر//عوامی نیشنل کانفرنس اور لبریشن فرنٹ (امان) نے گلگت بلتستان کے نام پر تقسیم کشمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر عوامی نیشنل کانفرنس نے کل گلگت ، بلتستان، اور دوسرے ملحقہ علاقوں کے حوالے سے حکومت پاکستان کی طرف سے حال ہی میں اٹھائے گئے اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا اور اس اقدام کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔ اس موقعے پر پارٹی کے جنرل سکریٹری عبدالرحمان بڑھانہ نے کہا کہ ریاست کی و حدت کو پارہ پارہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل کانفرنس اسطرح کی کوششوں کا توڑ کرنے کے لئے ہمیشہ آگے آگے رہے گی۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس حالیہ اقدام کو فی الفور واپس لے تاکہ کشمیر کاز کو نقصانات سے بچایا جاسکے ۔جلسہ میں پارٹی کے نائب صدر میر امان اللہ کنٹھ ، صوبائی صدر محمد فاروق بڈو، صوبائی سکریٹری طیوب دیو، زونل صدور عبدالغنی نسیم، ملک بشیر احمد، غلام احمد ڈار، پریس سکریٹری معراج الدین، پبلسٹی سکریٹری خالد طفیل نے بھی شرکت کی۔اس دوران جموں کشمےر لبرےشن فرنٹ( امان) نے گلگت بلتستان کو مملکت پاکستان کا پانچواں متوقع صوبہ بنانے کے خلاف جبراًمنقسم و محکوم کشمےر کی راجدھانی سرےنگر مےں احتجاجی مظاہرہ کےا ۔سرےنگر کے پرےس کالونیمےں فرنٹ کے کارکن ،تنظےم کے سےنئر واےس چےرمےن شےخ محمد افضل ،زونل صدر عبد ا لقادر راتھر ،جنرل سےکرےڑی رشےد الحسن اور ترجمان عندلےب کشمےری کی قےادت مےں نمو دار ہوئے جن کے ہاتھوں مےں بےنر اور پلے کارڈ تھے اوران پر ’تقسےم کشمےر نا منظور‘، ’جموں کشمےر مےری جان‘ ، ’لداخ گلگت بلتستان،الحاق ،سےلف رول،اٹانومی سب فضول‘،’ متحدہ خود مختار کشمےر واحد حل ‘،’امان اللہ خان پر عاےد تمام پاپندےاں ختم کرو‘ ،’ کورٹ بلوال جےل مےں قےد ظہور احمد بٹ کو رہا کرو‘ جےسے نعرے درج تھے۔حتجاجی مظاہرے کا مقصد بےان کرتے ہوئے فرنٹ کے سےنئر واےس چےرمےن شےخ محمد افضل نے مےڈےا کو بتاےا کہ آج جموں کشمےر لبرےشن فرنٹ کے سرپرست اعلی امان اللہ خان کی اپےل پر تنظےم کے کارکن بالخصوص اور کشمےری عوام بالعموم دنےا بھر مےں خاصکر گلگت، اسکردو، مظفر آباد،کراچی،لندن،نےو ےارک ، سرےنگر جبکہ پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد مےں پارلمےنٹ کے سامنے مملکت پاکستان کی موجودہ حکو مت کی گلگت بلتستان کےلئے سےاسی پےکےج کی آڑ مےں جبراً منقسم و محکوم جموں کشمےر کے جزو لا ئےفک اور شمالی صوبے کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کی سازش کے خلاف احتجاج کرنا ہے۔
http://www.kashmiruzma.net/full_story.asp?Date=6_11_2009&ItemID=9&cat=4
0 Comments:
Post a Comment