Breaking News
Loading...
Thursday, 5 November 2009

راولاکوٹ میں لبریشن فرنٹ کا گرفتاریوں کیخلاف مظاہرہ

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) گلگت سے قوم پرستوں کی جلاوطنی اور ان کی گرفتاریوں کے خلاف لبریشن فرنٹ کا احتجاجی مظاہرہ ، تفصیلات کے مطابق امان اللہ خان کی سرپرستی والے جے کے ایل ایف نے راولا کوٹ سٹی کے مین چوک سے سابق ضلعی صدر عبدالحمید خان اظہر مرشد یاور منظور بٹ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ شرکاء جلوس گلگت کے قوم پرستوں کی جلاوطنی ختم کرو قوم پرستوں کی گرفتاریاں نامنظور غیرت کا نیلام نہ ہوگا بچہ بچہ کٹ مرے گا کے نعرے لگارہے تھے ۔ جلوس مین بازار اور سلیمان چوک کے چکر لگاتا ہوا چاندنی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے گلگت کے یوم آزادی پر قوم پرستوں کی گرفتاریوں تشدد اور جلاوطنی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی سیاست کاروں کو وہاں جلسے کرنے دینا اور قوم پرستوں کو جلاوطن کرنا تقسیم کشمیر میں حکومت پاکستان کے ملوث ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔ زرداری، کائرہ، گیلانی، چوہدری منظور کا حشر برا ہوگا۔

0 Comments:

Post a Comment

Quick Message
Press Esc to close
Copyright © 2013 Jammu Kashmir Liberation Front | JKLF All Right Reserved